کانگریس نے آج کہا کہ مرکز کی نریندر مودي حکومت کی وزارتوں اور محکموں
میں کرپشن اور دھاندلی کے الزام سامنے آئے ہیں اور ان کے پیش نظر قصورواروں
کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔کانگریس کے میڈیا انچارج رنديپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا
کہ یہ الزام اپوزیشن یا عوام نے نہیں بلکہ
حکومت کے وزیر اور بھارتیہ جنتا
پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے ہی لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اور دھاندلی کے سلسلے میں آواز اٹھانے والوں میں
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پھگن سنگھ کلستے اور بی جے پی ممبر
پارلیمنٹ اشوک نیٹے، کوشل کشور، آلوک سنجے، ہریش دویدی، راجیش ورما اور
ارجن لال مینا شامل ہیں۔